ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری،گورنمنٹ منٹل اینڈ جنرل ھسپتال ڈاڈر میں تین ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار

بدھ 27 مئی 2020 20:31

مانسہرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) ضلع مانسہرہ میں کورونا کے وار جاری۔گورنمنٹ منٹل اینڈ جنرل ھسپتال ڈاڈر میں تین ڈاکٹرز کورونا وائرس کاشکار۔تمام کو قرنطینہ کر دیا گیا۔باخبرذرائع سے حاصل ہونے والی اطلاعات کے مطابق ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس کے وار جاری ھیں۔گورنمنٹ منٹل اینڈ جنرل ھسپتال ڈاڈر میں تین ڈاکٹرزبھی کورونا کاشکار ھوگئے ھیں۔

ان میں ڈاکٹر صدیق۔ڈاکٹر علی اعجاز اور ڈاکٹر وقار شامل ھیں۔ذرائع کے مطابق تمام کو گھروں میں قرنطینہ کردیاگیا ھے۔

(جاری ہے)

لاک ڈاون میں نرمی کے بعد ضلع مانسہرہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ھے۔عوام کی طرف سے احتیاطی تدابیر پر عمل درآمد نہ کرنے کے باعث کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ھے۔جبکہ تاجروں نے بھی ایس او پیزز کو مکمل نظر انداز کر دیا ھے۔جس سے کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مزید اضافے کا خدشہ ھے۔پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی اٹھائے جانے کے بعد ضلع مانسہرہ کے تمام روٹس پر حفاظتی تدابیر پر کہیں بھی عمل درآمد نظر نہیں آرہا۔وادی سرن میں سیاحوں کی کثیر تعداد کا داخل ھوناکورونا وائرس کو دعوت دینے کے مترادف ھے۔

متعلقہ عنوان :