عمران خان کے حکم پر چینی ایکسپورٹ کی گئی،بدقسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنا نہیں چاہتی ،اس کا کام شہباز شریف کو صبح شام یاد کرنا ہے، مریم اور نگزیب

لاپتہ وزیراعظم نتھیا گلی میں جھولا جھول رہے ہیں ، ان کے نامعلوم ترجمان مخالفین پر حملے کر رہے ہیں،صفحہ 71 پر چینی انکوائری رپورٹ کہتی ہے اسد عمر کے جواب تسلی بخش نہ تھے ، خیال تھا شہزاد اکبر چینی بحران پر عثمان بزدار کے استعفیٰ اعلان کریں گے، نواز شریف بطور وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتا ہے ،لاپتہ وزیراعظم کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا،چینی تحقیقاتی کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ’مجرم‘ قرار دیا ہے جنہوں نے کنٹینرز پر بیٹھ کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کو گرانے کی ’سازش‘ کی تھی، گفتگو

بدھ 27 مئی 2020 21:07

عمران خان کے حکم پر چینی ایکسپورٹ کی گئی،بدقسمتی سے حکومت کورونا سے ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان کے حکم پر چینی ایکسپورٹ کی گئی،بدقسمتی سے حکومت کورونا سے لڑنا نہیں چاہتی ،اس کا کام شہباز شریف کو صبح شام یاد کرنا ہے، لاپتہ وزیراعظم نتھیا گلی میں جھولا جھول رہے ہیں ، ان کے نامعلوم ترجمان مخالفین پر حملے کر رہے ہیں،صفحہ 71 پر چینی انکوائری رپورٹ کہتی ہے اسد عمر کے جواب تسلی بخش نہ تھے ، خیال تھا شہزاد اکبر چینی بحران پر عثمان بزدار کے استعفیٰ اعلان کریں گے، نواز شریف بطور وزیراعظم جے آئی ٹی میں پیش ہوسکتا ہے ،لاپتہ وزیراعظم کو کمیشن میں طلب نہیں کیا گیا،چینی تحقیقاتی کمیشن نے وزیراعظم عمران خان کو ’مجرم‘ قرار دیا ہے جنہوں نے کنٹینرز پر بیٹھ کر سابق وزیراعظم نواز شریف کی حکومت کو گرانے کی ’سازش‘ کی تھی۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے احتساب شہزاد اکبر کی پریس کانفرنس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کارکردگی کی سیاست نہ ہوتو الزامات کی سیاست ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سبسڈی تب دی جب چینی کی قلت نہیں تھی۔مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے 5 برس تک چینی مہنگی نہیں ہونے دی۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ خسرو بختیار کے ذریعے چینی کا ’ڈاکا‘ ڈالا گیا انہیں فوڈ سیکیورٹی کی وزارت فراہم کردی گئی، یہ موجودہ حکومت کی ایک وزیر کے لیے سزا کا معیار ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان پر مسلط کردیا گیا، خود احتسابی کا نعرہ لگانے والا ’وزیراعظم آج لاپتا ہے۔ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کیس میں وزیراعظم لاپتا، مالم جبہ کیس میں وزیراعظم لاپتا۔

انہوںنے کہاکہ اب معلوم ہوا ہے کہ وہ نتھیا گلی میں اس لیے براہ مہربانی ادھر سے نکل کر حکومت کے امور سنبھالیں جہاں کورونا وائرس سے لوگ مر رہے ہیں اور یومیہ اجرت کے مزدوروں پریشانی میں مبتلا ہیں۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت کی ترجیح کورونا وائرس نہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کو یاد کرنا ہے کیونکہ انہیں الزامات کی سیاست کرنی ہے۔