سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، درست قبلہ سمت کا تعین کر لیا گیا

بدھ 27 مئی 2020 20:42

سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر، درست قبلہ سمت کا تعین کر لیا گیا
مکہ مکرمہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا جس کی مدد سے خانہ کعبہ کی سمت کا تعین کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

پاکستانی وقت کے مطابق سورج 2 بج کر 18 منٹ پر خانہ کعبہ کے عین اوپر آیا جس کی مدد سے پوری دنیا کے مسلمانوں کیلئے مرکز کی حیثیت رکھنے والے خانہ کعبہ کی سمت کا درست تعین قطب نما کے بغیر کیا گیا۔ایسی صورت حال میں سورج خانہ کعبہ کے متوازی یعنی ایک ہی خط عمود پر آجاتا ہے جس کی وجہ سے خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دیتا۔یاد رہے کہ ہرسال دو مرتبہ سورج عین خانہ کعبہ کے اوپرا?تا ہے، سورج خانہ کعبہ کے اوپر سال میں پہلی بار 27 مئی اور دوسری بار 15 جولائی کو آتا ہے۔

متعلقہ عنوان :