سعودی عرب میں کورونا کے 2572مزید مریض صحتیاب ہوگئے

مملکت میں کورونا کے 51ہزار22مریض اب تک کورونا کو شکست دے چکے، ایکٹو کیسز کی تعداد 27,094 رہ گئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 27 مئی 2020 20:46

سعودی عرب میں کورونا کے 2572مزید مریض صحتیاب ہوگئے
ریاض( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 27مئی 2020ء) سعودی عرب میں کورونا کے 2572مزید مریض صحتیاب ہوگئے مملکت میں کورونا کے 51ہزار22مریض اب تک کورونا کو شکست دے چکے، ایکٹو کیسز کی تعداد 27,094 رہ گئی ہے۔ سعودی عرب میں کورونا کے 1815 نئے کیسز کا اضافہ ہو گیا ہے ، جس کے بعد مملکت میں کورونا کا نشانہ بننے والوں کی مجموعی گنتی 78,541 ہو گئی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ مملکت میں کورونا سے مزید 14مریض جان کی بازی ہارگئے ہیں جس کے بعد مملکت میں کورونا سے ہونے والی اموات کی تعداد 425 ہوگئی ہے۔

وزارت صحت نے بتایا ہے کہ کرونا وائرس کے مزیدمریض صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔ اس طرح اب تک صحت یاب ہونے والے مریضوں کی تعداد 51,022 ہوگئی ہے۔ مملکت میں اس وقت زیر علاج کورونا مریضوں کی گنتی 27,94ہے جن میں سے 384 کی حالت نازک ہے۔

(جاری ہے)

سعودی عرب میں حالیہ رجحانات کے عین مطابق 73 فی صد نئے مریض مرد حضرات ہیں اور 27 فی صد خواتین ہیں۔ان تمام میں 41 فی صد سعودی شہری ہیں اور 59 فی صد غیرملکی شہری ہیں۔

واضح رہے کہ مکہ کے علاوہ پورے سعودی عرب میں 21 جون تک کرفیو کے اوقات میں نرمی کرنے کا اعلان کر دیا گیا ۔ دوسری جانب سعودی حکومت نے 4 جون سے کرفیو کے دوران فجر اور عشاء کی نماز مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے، سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، 31مئی سے مساجد میں نماز جمعہ اور باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت بھی دے دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے کرفیو کے اوقات کے دوران بھی لوگوں کو مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔دوسری جانب سعودی حکومت نے 4 جون سے کرفیو کے دوران فجر اور عشاء کی نماز مسجد میں ادا کرنے کی اجازت دے دی ہے، سعودی وزارت داخلہ کی جانب سے باقاعدہ اعلان کر دیا گیا، 31مئی سے مساجد میں نماز جمعہ اور باجماعت نمازوں کی مشروط اجازت بھی دے دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ سعودی حکومت نے کرفیو کے اوقات کے دوران بھی لوگوں کو مساجد میں نماز کی ادائیگی کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔