رحیم یار خان، حسن کالونی میں سیوریج لائن کا کام شروع

بدھ 27 مئی 2020 21:12

رحیم یار خان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کی کاوش سے حسن کالونی میں سیوریج لائن کا کام شروع ہوگیا، سیوریج لائن منصوبہ پر15لاکھ روپے کی لاگت آئے گی۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق معروف سیاسی وسماجی شخصیت ڈاکٹر اعجاز تنویر نے تجویزدی تھی کہ حسن کالونی کے علاقہ میں سیوریج کامسئلہ شدت اختیار کررہاہے جس کے لیے سیوریج لائن ڈالناضروری ہے جس پر ممبرقومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ نے سیوریج لائن کی منظوری دلوائی اور محکمہ پبلک ہیلتھ نے سیوریج لائن کاکام شروع کرادیاہے جس پر اہلیان علاقہ نے ممبر قومی اسمبلی چوہدری جاوید اقبال وڑائچ کاشکریہ اداکیااور کہاکہ سیوریج کامسئلہ شدیدپریشانی کاباعث تھا جوحل ہونے سے مسائل سے نجات کاباعث بنے گا۔