اوپن یونیورسٹی نے طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے پالیسی مرتب کرلی

سمسٹر بہار 2020ء میں درخواستیں دینے والے طلبہ کو تصدیق شدہ اسناد فراہم کرنا ہوں گے

بدھ 27 مئی 2020 21:33

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے لاک ڈائون کے دوران مستحق طلبہ کو فیس میں رعایت فراہم کرنے کے لئے ایک جامع پالیسی مرتب کرلی ہے۔و ائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ضیاء القیوم نے میرٹ اور شفافیت کو برقرار رکھنے کے لئے ریجنل اسسٹنٹ کمیٹی(RAC)قائم کردی ہے ،ْ جن طلبہ نے سمسٹر بہار 2020ء کے داخلہ فیس میں رعایت حاصل کرنے کے لئے یونیورسٹی کے قریب ترین ریجنل آفس میں درخواستیںجمع کی تھیں ،ْ انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلدریجن آفس میں تصدیق شدہ اسناد جمع کرائیں۔

کمیٹی کی جانب سے فیس میں رعایت فراہم کرنے کے بعد طلبہ کو باقی فیس 5۔جون تک جمع کرانا ہوگی۔ طلبہ کو ادا شدہ )باقی فیس( کی چالان کاپی اپنے متعلقہ ریجن آفس کو بذریعہ پوسٹ ارسال کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز ،ْ رانا طارق جاوید کے مطابق یونیورسٹی کے تمام ریجنل دفاتر طلبہ کے ساتھ ملاقاتوں میں حکومت کے مقررکردہ سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجرز(SOPs)کو فالو کریں گے۔ وائس چانسلر کی خواہش ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کا ایک بھی خواہشمند محض داخلہ فیس نہ ہونے کی وجہ سے تعلیم حاصل کرنے سے محروم نہ رہ جائیں ،ْ اس مقصد کے لئے یونیورسٹی نے اپنے حالیہ سالانہ بجٹ میں 100۔ملین روپے مختص کر رکھے ہیں۔