لاہور: کرونا وائرس کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈائون کے باعث بھارت کی مختلف ریاستوں میں پھنسے 176 پاکستانی واہگہ بارڈر ک راستے واپس وطن پہنچ گئے

بدھ 27 مئی 2020 21:57

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) کرونا وائرس کے پیش نظر کئے گئے لاک ڈائون کے باعث بھارت کی مختلف ریاستوں میں پھنسے 176 پاکستانی واہگہ بارڈر ک راستے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ کورونا وائرس کی وجہ سے بند کئے گئے واہگہ بارڈر کو خصوصی طورپرکھولاگیا اور بھارت سے پاکستانی شہریوں کا تیسرا قافلہ واپس پاکستان پہنچا ہے۔ یہ پاکستانی بھارت کی 20 مختلف ریاستوں میں گزشتہ دوماہ سے مقیم تھے۔

نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی کوششوں سے اب تک بھارت سے 400 پاکستانی شہریوں کی واپسی یقینی بنائی گئی ہے۔ پاکستان کی حدود میں گروپوں کی شکل میں داخل ہونیوالے پاکستانیوں کی ڈس انفیکٹ کرنے، ٹمپریچر چیک کرنے اور کرونا ٹیسٹ کے لئے نمونہ جات حاصل کرنے کے سلسلے میں رینجر نے خصوصی انتظامات کر رکھے تھے۔

(جاری ہے)

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ بھارت میں پھنسے پاکستانیوں نے حکومت اور وزیراعظم عمران خان سے وطن واپس کے لئے درخواست کی تھی۔

یہ پاکستانی بھارتی ریاستوں، گجرات، چھتیس پور اور دہلی سمیت دیگر ریاستوں میں پھنسے ہوئے تھے۔ جنہیں منگل کے روز بھارتی پنجاب کے سرحدی شہر امرتسر پہنچا دیا گیا تھا۔ ۔ بھارت سے واپس آنیوالے سید سرورحسین نے بتایا کہ ان کا تعلق کراچی سے ہے وہ 19 فروری کو بھارت کو گئے تھے، مارچ میں ان کی واپسی تھی لیکن اس دوران کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈائون لگ گیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان اوربھارت دونوں حکومتوں کے شکرگزارہیں ۔اندرون سندھ سے تعلق رکھنے والے ہندوخاندان کے سربراہ مہیش کماربھی پاکستان واپسی پربہت خوش تھے ۔بھارت سے واپس آنیوالے پاکستانی شہریوں میں مسلمان ، سکھ اورہندوشامل ہیں زیادہ ترایسے ہیں جو مذہبی یاتراکے ویزے پربھارت گئے تھے۔کورونا وائرس کی وجہ سے پاکستان اوربھارت کے مابین واہگہ بارڈربندہے جسے پاکستانی شہریوں کی واپسی پرخصوصی طورپرکھولاگیا، سماجی فاصلے کو مدنظررکھتے ہوئے امیگریشن اورکسٹم کلیئرنس کی گئی۔

جبکہ ان کے سامان پربھی سپرے کیاگیا۔ شہریوں کی اسکریننگ کی گئی ہے اور کورونا وائرس کے مشتبہ افرادکو کورنٹائن سنٹربھیجاجائیگا۔دوسری طرف بھارت میں مقیم بھارتی شہری بھی واپس اپنے ملک جانے کے منتظرہیں، اس وقت بھارت میں 208 بھارتی شہری پاکستان میں مقیم ہیں جن میں مقبوضہ جموں وکشمیرسے تعلق رکھنے والی میڈیکل کی طالبات بھی شامل ہیں جولاہورکی فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹل میں مقیم ہیں۔