پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا

مجھے فلم دکھانے لے جانا چاہتے تھے لیکن میں انکار کررہی تھی جب انہوں نے ہاتھ پکڑا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور انہیں ڈر کے مارے تھپڑ دے مارا، اداکارہ

بدھ 27 مئی 2020 22:02

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ڈائریکٹر کو تھپڑ دے مارا۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان نے ایک ٹی وی انٹرویو میں انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے ڈائریکٹر کو ایک نہیں دو تھپڑ مارے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میک اپ روم میں تھے جب میں نے انہیں ڈر کے مارے تھپڑ مار دیا تھا لیکن پھر سوچا کہ روم میں کوئی نہیں ہے، چیختی ہوئی باہر گئی اور جب وہ وہاں پہنچے تو میں نے سب کے سامنے انہیں ایک اور تھپڑ مارا۔

اداکارہ سارہ خان نے تھپڑ مارنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ’وہ مجھے فلم دکھانے لے جانا چاہتے تھے لیکن میں انکار کررہی تھی جب انہوں نے ہاتھ پکڑا تو مجھ سے برداشت نہیں ہوا اور انہیں ڈر کے مارے تھپڑ دے مارا۔

(جاری ہے)

سارہ خان نے کہا کہ مجھے کئی فلموں میں کام کرنے کی ا?فر ہوئی تھی لیکن نامناسب لباس کی وجہ سے انکار کردیا، پاکستانی فلم انڈسٹری ا?ئٹم سانگ کے بغیر بھی ا?گے بڑھ سکتی ہے۔

سارہ خان نے کہا کہ کسی بھی فلم کو کامیاب بنانے کے لیے اچھا اسکرپٹ، جاندار اداکاری، ہدایت کاری کا ہونا معنی رکھتا ہے۔واضح رہے کہ سارہ خان متعدد کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھاچکی ہیں اور انہوں نے کچھ عرصہ قبل اے ا?ر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامے ’تم میری ہو‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا جس میں فیصل قریشی اور اعجاز اسلم بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :