وزارت 10 ارب سونامی ٹری منصوبے کے تحت ملک بھر میں 7 قومی پارک قائم کرے گی، ملک امین اسلم

منصوبے کے تحت 6 لاکھ 50 ہزار 42 ہیکٹرز پر یہ پارکس محیط ہوں گے۔ اس منصوبے پر 2 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس سے جنگلات اور جنگلی حیات دونوں کو تحفظ ملے گا، مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی

بدھ 27 مئی 2020 22:03

وزارت 10 ارب سونامی ٹری منصوبے کے تحت ملک بھر میں 7 قومی پارک قائم کرے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے موسمیاتی تبدیلی ملک امین اسلم نے کہا ہے کہ وزارت 10 ارب سونامی ٹری منصوبے کے تحت ملک بھر میں 7 قومی پارک قائم کرے گی۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کے تحت 6 لاکھ 50 ہزار 42 ہیکٹرز پر یہ پارکس محیط ہوں گے۔ اس منصوبے پر 2 ارب 40 کروڑ روپے لاگت آئے گی اور اس سے جنگلات اور جنگلی حیات دونوں کو تحفظ ملے گا۔

(جاری ہے)

اس منصوبے سے مقامی افراد کو ملازمت کے موقع میسر آسکیںگے۔ انہوں نے بتایا کہ 20 ہزار ایکڑ پر محیط مارگلہ ہلز پارک بھی ان پارکس میں شامل ہے۔ باقی پارکس میں کھری مورت، شیخ بدین، چلتن ہزار گنجی، تکر، دیوا وٹالہ اور خنجراب شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 10 ارب سونامی منصوبے میں اس وقت 65 ہزار افراد ڈیلی ویجز ملازمت پر ہیں اور اس سال کا 2 کروڑ پودوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ان میں تین گنا اضافہ کیا جا رہا ہے۔ بعد ازاں اس منصوبے کے تحت ملک بھر میں 31 قومی پارکس بنائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :