غیر ملکی تحقیقاتی کمیٹی نے طیارے کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا

فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے طیارے کی چیک لسٹ کے مطابق خرابیوں پر ہونے والے کام کی تفصیلات بھی طلب کیں

بدھ 27 مئی 2020 22:07

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) حادثے کا شکار ہونے والے قومی ایئرلائن (پی آئی ای) کے طیارے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے ایئربس 320 کا مکمل ریکارڈ طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق پی ا?ئی اے طیارہ حادثے کی تحقیقات کرنے والی فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے اے 320 ایئربس کا ایک سال کا مکمل ڈیٹا طلب کیا، جس میں پوچھا گیا ہے کہ طیارہ ایک سال میں کتنی بار گراؤنڈ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق فرانسیسی ماہرین کی ٹیم نے طیارے کی چیک لسٹ کے مطابق خرابیوں پر ہونے والے کام کی تفصیلات بھی طلب کیں جبکہ گزشتہ سال کیدوران انجن نے دوران پرواز کتنے چکر مکمل کیے اس کا ریکارڈ بھی مانگا ہے۔تحقیقاتی ٹیم نے پوچھا ہے کہ ایک سال میں طیارے کو کتنی بارچیکنگ کیمراحل سے گزاراگیا، لینڈنگ گیئر کی کتنی بار تکنیکی بنیادوں پر سروسزکی گئیں ، طیارے کی اہم ٹیکنیکل سروسزمیں کن انجینئرز نے کام کیا اور ایئربس کی خرابیوں کودور کرنے کے لئے کیا وسائل اورپرزہ جات استعمال کیے گئے۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ٹیم نے پی آئی اے کے عملے سے استفسار کیا کہ طیارے کے الارمنگ سسٹم میں کبھی خرابی پیدا ہوئی۔ فرانسیسی تحقیقاتی کمیٹی نے پی ا?ئی اے حکام سے اس ضمن میں بریفنگ بھی لی۔پی ا?ئی اے کے ترجمان کے مطابق ایئربس کی ٹیم کو طیاریکاتمام ریکارڈفراہم کیاجائیگا اور انہیں تحقیقات کے دوران جن چیزوں کی ضرورت ہوگی ان کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق ٹیم کو ا?ج واپس روانہ ہونا تھا مگر ماہرین نے کراچی میں پانچ روز تک اپنا قیام بڑھانے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔یاد رہے کہ فرانسیسی ٹیم نے جائے حادثہ، رن وے کا معائنہ کیا اور شواہد بھی اکٹھے کیے جبکہ ماہرین نے ایئرٹریفک کنٹرولر اور اپروچ ٹاور کنٹرولر سے تحقیقات بھی کی ہیں۔

متعلقہ عنوان :