جیکب آباد: پولیس کی کاروائیاں، بھاری مقدار میں منشیات برآمد، روپوش اور اشتہاری ملزمان سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ
بدھ 27 مئی 2020 22:19
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں پولیس نے ضلع کے مختلف تھانوں کی حدودمیں کاروائیاں کرتے ہوئے بھاری مقدار میں چرس اور گٹکا برآمد کرلیا ہے جبکہ مختلف کاروائیوں میں 9 ملزمان کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے،جیکب آباد پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹھل کے بی سیکشن تھانہ کی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے قتل کیس میں پولیس کومطلوب دو ملزمان نہار بنگلانی اور شبیر احمد بنگلانی کو گرفتار کرلیا جبکہ ایک اور کارروائی میں ایک اشتہاری ملزم علی حسن بنگلانی کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ایک اور کاروائی میں تھانہ میرپور برڑو کی پولیس نے جوا کے اڈے پر چھاپہ مارکر دو ملزمان مصری برڑو اور حضور بخش برڑو کو گرفتار کرکے قبضے سے جوا کی رقم 3100 نقدی اور تاش کے پتے برآمد کرلیے، علاوہ ازیں سٹی تھانہ جیکب آباد کی پولیس نے ایک ملزم زاہد جمالی کو گرفتار کرکے ملزم کے قبضے سے 1500 گرام چرس برآمد کرلی اور ملزم کے خلاف سٹی تھانہ پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، دریں اثنائ گڑہی خیرو پولیس نے چیکنگ کے دوران ایک ملزم فیض محمد عرف ثنائ اللہ جمالی کو گرفتار کرکے قبضے سے 2170 گرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے، تاجو دیرو تھانہ کی پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ہوئے ڈاھانی لاڑو کے مقام پر ایک کار سے 160 کلو گٹکا برآمد کرکے ایک ملزم عبد اللہ جمالی کو گرفتار کرلیا ہے، علاوہ ازیں ایک اور کاروائی میں مولاداد تھانہ کی پولیس نے ایک روپوش ملزم عیدن کھوسو کو گرفتار کرلیا ہے۔
#مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.