Live Updates

قومی اسمبلی کے آئندہ اجلاس سے قانون کرایہ داری بل پاس کرایا جائے۔ ضیا چوہدری

بدھ 27 مئی 2020 22:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 مئی2020ء) پاکستان تحریک انصاف ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر اور آئی سی سی آئی کے ایگزیکٹیو ممبر ضیاء چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت کے تاجر گزشتہ کئی دہائیوں سے منصفانہ قانون کرایہ داری کا مطالبہ کرتے رہے ہیں اور اسلام آباد سے منتخب اراکین قومی اسمبلی نے اپنی انتخابی مہم میں بھی تاجروں سے منصفانہ قانون کرایہ داری کے نفاذ کا وعدہ کیا تھا جبکہ وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر، وزیر اعظم کے مشیر علی نواز اعوان اور قائمہ کمیٹی برائے داخلہ کے چیئرمین خرم نواز نے قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل قومی اسمبلی میں پیش کیا تھا جسے داخلہ کی قائمہ کمیٹی میں متفقہ طورپرمنظورکرلیا گیا تھا لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن ہونے سے قومی اسمبلی کا اجلاس منعقد نہ ہوسکا اور مذکورہ بل اب بھی قومی اسمبلی کے ایجنڈے پر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی کا اجلاس 5 جون کو شیڈول ہے اور بجٹ 12 جون کو پیش ہونا ہے اس دوران قومی اسمبلی سے مجوزہ قانون کرایہ داری کا ترمیمی بل پاس کرایا جاسکتا ہے انہوں نے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر مشیر علی نواز اعوان اور راجہ خرم نواز سے اپیل کی کہ وہ ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے کرایہ داری کا ترمیمی بل پاس کروائیں تاکہ پی ٹی آئی کی طرف سے انتخابی مہم میں کیا گیا وعدہ پورا ہو سکے اور اگلے الیکشن میں پی ٹی آئی سرخرو ہو سکے انہوں نے وفاقی وزیر اسد عمر سے اپیل کی کہ جب تک قانون کرایہ داری نافذ نہ ہو جائے اسلام آباد میں کمرشل بے د خلیوں کے تمام مقدمات کو موخر کیا جائے۔ ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات