امریکی صدر نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش کردی

امریکا، چین اور بھارت تنازع میں ثالثی کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مسئلے کو حل کراسکتا ہے، ٹرمپ

بدھ 27 مئی 2020 22:31

امریکی صدر نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش ..
نیویار ک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2020ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین اور بھارت کے درمیان سرحدی تنازع پر ثالثی کی پیشکش کی ہے۔

(جاری ہے)

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ امریکا، چین اور بھارت تنازع میں ثالثی کیلئے تیار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان موجود مسئلے کو حل کراسکتا ہے۔ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق انہوں نے اپنی ثالثی کی پیشکش کے حوالے سے دونوں ممالک کو آگاہ کردیا ہے۔