پاکستان اور آذربائیجان مضبوط دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں، سفیر آذربائیجان علی علیزادہ

بدھ 27 مئی 2020 22:37

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) پاکستان میں آذربائیجان کے سفیر علی علیزادہ نے کہا ہے کہ آذربائیجان کی حکومت اور عوام پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو بہت اہمیت دیتے ہیں، دونوں ممالک ہر فورم پر ایک دوسرے کی حمایت کرتے رہیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے (آج) جمعرات کو منائے جانے والے آذربائیجان کے قومی دن کے موقع پر ایک پیغام میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آذربائیجان مضبوط دوستی اور سٹرٹیجک شراکت داری کے رشتے میں بندھے ہوئے ہیں اور ہم پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبوط بنائیں گے، دونوں ممالک اقتصادی، فوجی، دفاعی صعنت، سکیورٹی، میڈیا، سائنس، تعلیم، توانائی اور سماجی شعبوں میں مختلف منصوبوں پر کام کر رہے ہیں اور ان شعبوں میں ہمارے درمیان مثالی تعاون موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان رواں سال براہ راست پروازوں کا آغاز ہماری ترجیح ہے، کوویڈ۔19 کے دوران بھی پاکستان اور آذربائیجان ایک دوسرے کے ساتھ قریبی تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :