وائس چانسلر قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی ڈاکٹر عطا اللہ شاہ کا صحافی راجہ عادل غیاث کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 27 مئی 2020 22:37

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر عطا اللہ شاہ نے نوجوان صحافی راجہ عادل غیاث کی اچانک اور اندوہناک موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے غذر میں نئے قائم کردہ KIU کیمپس کی ترقی کے حوالے سے ہر مرحلے میں فعال کردار ادا کیا۔

(جاری ہے)

پبلک ریلیشنز آفس کے مطابق وائس چانسلر نے کہاکہ مرحوم قراقرم یونیورسٹی غذر کیمپس کی ترقی کے لئے ہر ممکن تعاون کرتے اورہر سرگرمی کا حصہ رہتے تھا۔ وائس چانسلر نے کہاکہ اندوہناک موت پر کے آئی یو کے فیکلٹی و مینجمنٹ سٹاف نے مرحوم کے ایصال ثواب اور ان کے اہل خانہ کو نقصان برداشت کرنے کا حوصلہ اورصبر نصیب کرنے کے لیے دعا کی۔

متعلقہ عنوان :