شوگر مافیا نے اپنے مفادات کے لئے کاشتکاروں اور غریبوںکے ساتھ بڑا ظلم کیا،

وزیر اعظم عمران خان کرپشن میں ملوث کسی شخص کو معاف نہیں کرٰیں گے،موجودہ صورتحال میں حفاظتی انتظامات سے کورونا وائرس میں کمی لائی جاسکتی ہے معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل کی نجی ٹی وی سے بات چیت

بدھ 27 مئی 2020 22:48

شوگر مافیا نے اپنے مفادات کے لئے کاشتکاروں اور غریبوںکے ساتھ بڑا ظلم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) معاون خصوصی برائے سیاسی رابطہ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ شوگر مافیا اپنے مفادات کے لئے ہر سال چینی کی قیمتیںبڑھا دیتا تھا جس نے کاشتکاروں اور غریبوںکے ساتھ بڑا ظلم کیا وزیر اعظم عمران خان کرپشن میں ملوث کسی فرد کو معاف نہیں کرٰیں گے۔. بدھ کو نجی ٹی وی چینل پر بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شوگر مافیا نے اپنا گروپ بنایا ہوا تھا جو سبسڈی لیتا تھا اور بلیک میل کرکے قیمتیں بڑھا دیتا تھا اور کاشتکاروں کو فا ئدہ نہیں پہنچاتا تھا۔

(جاری ہے)

. انہوںنے کہا وزیر اعظم غریبوں اور کاشتکاروں کے مفادات کی حفاظت کریں گے ۔ ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متعلق ہماری حکمت عملی بہت واضح ہے حکومت مہلک وائرس کے پھیلائو کو روکنے کے لئے تما م تر کوششیں کر رہی ہے۔ انہوںنے کہا یہ ایک عالمی مسئلہ ہے امریکہ میں ایک لاکھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں پھر بھی وہاں لوگ ٹرینوں اور بسوں میں سفر کررہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں لوگ عید پر باہر آئے اور ایس او پیز کو سنجیدہ نہیں لیا جب تک ویکسین تیار نہیں ہوجاتی یہ مسئلہ رہے گا ۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حفاظتی انتظامات سے کورونا وائرس میں کمی لائی جاسکتی ہے۔\