صدر بیرونی کے علاقہ میں معروف اداکار آغا کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات

معروف اداکار آغا کشور کے گھر ڈکیتی ،سی پی او راولپنڈی کا نوٹس، ایس ایس پی آپریشنز موقعہ پر پہنچ گئے، ایس پی صدر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل

بدھ 27 مئی 2020 22:48

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پر معروف اداکار آغا کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات،سی پی او راولپنڈی کا نوٹس،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز موقعہ پر پہنچ گئے، ایس پی صدر کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی کے علاقہ اڈیالہ روڈ پرمعروف اداکار آغا کشور کے گھر ڈکیتی کی واردات ہوئی،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی طارق ولایت جائے واردات پر پہنچے، واقعہ کی ایف آئی آر گزشتہ روز تھانہ صدر بیرونی میں درج کر لی گئی تھی، جائے واردات سے فنگر پرنٹس اور جیو فینسنگ کے ذریعے شواہد اکھٹے کیے گئے ہیں، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے دی گئی، جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاکر جلد ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے گا، سی پی او محمد احسن یونس نے کہا کہ کوئی بھی ملزم قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا ،ملزمان کو جلد از جلد ٹریس کر کے گرفتار کیا جائے، اور قانون کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے ،راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور اس مقصد کیلئے تمام ممکنہ وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے۔