بھارت کی جارحانہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں، لداخ کے بارے میں چین کا موقف واضح ہے، لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب

بدھ 27 مئی 2020 23:30

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 مئی2020ء) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل (ر) امجد شعیب نے کہا ہے کہ لداخ کے بارے میں چین کا واضح موقف ہے کہ بھارت اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ بھارت دوسروں کی خودمختاری کو پامال کر رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت نے اس علاقہ میں ڈیم ، سڑکیں، پل بنائے اور دفاعی تعمیرات کیں ، بھارت نے یک طرفہ اقدام اٹھایا جس پر چین نے اپنا سخت ردعمل دیا اور واضح کیا کہ بھارت نے ہماری خود مختاری کی خلاف ورزی کی ہے ، بھارت کی جارحانہ کارروائیاں علاقائی امن و سلامتی کے لئے خطرہ ہیں۔