اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ، ایف آئی آر درج کر لی گئی

درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، متاثرین کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، قانون اپنا راستہ لے گا: ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

muhammad ali محمد علی جمعرات 28 مئی 2020 00:42

اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ، ..
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 27 مئی 2020ء ) اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا معاملہ، ایف آئی آر درج کر لی گئی، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، متاثرین کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، قانون اپنا راستہ لے گا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے معاملے پر ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کی جانب سے ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا گیا ہے:

اس حوالے سے سوشل میڈیا پر شور شرابے اور تنقید ہونے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی ایف آئی ار درج کر لی گئی ہے۔

ان کا بتانا ہے کہ درخواست موصول ہونے کے بعد قانونی کاروائی کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکیوں کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے، جبکہ درخواست کے مطابق ایف آئی آر بھی درج کر لی گئی ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا ہے کہ اس تمام معاملے میں قانون اپنا راستہ لے گا۔ یہاں یہ واضح رہے کہ اس سے قبل اداکارہ کے وکیل حسان نیازی نے الزام عائد کیا تھا کہ پولیس کی جانب سے نہ تو متاثرہ لڑکیوں کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے، نہ ہی ایف آئی آر درج کی جا رہی۔

یہ دونوں بہنیں یتیم ہیں جن کے گھر میں گھس کر انہیں بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ حسان نیازی کا بتانا ہے کہ عظمیٰ خان اور ان کی بہن کو تشدد کا نشانہ بنانے کا واقعہ 5 روز قبل پیش آیا تھا۔ ایف آئی آر درج کروانے کیلئے پرسوں درخواست دی گئی تھی لیکن پولیس نے کچھ نہیں کیا۔ اس سے قبل اداکارہ عظمیٰ خان نے اس واقعے کے حوالے سے قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اداکارہ عظمیٰ خان نے اس تمام معاملے کے حوالے سے پولیس میں ایف آئی آر درج کرنے کی درخواست دی تھی، جس پر اب کاروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔