انیتا بشیر گاسپل میڈیاکی تاریخ کا پہلا آرٹ شو’’زندگی کے رنگ‘‘ ہوسٹ کریں گی

جمعرات 28 مئی 2020 11:44

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) معروف گلوکارہ و مصورہ انیتا بشیر گاسپل میڈیاتاریخ کا پہلا آرٹ شو’’زندگی کے رنگ‘‘ ہوسٹ کرینگی۔اس شوکو کنگ ٹی وی پر پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق انیتا بشیر مسیحی کمیونٹی کا آرٹ اور میڈیا کے اعتبار سے جانا پہچانا نام ہے جنہوں نے نیشنل ٹی وی پی ٹی وی سمیت متعدد چینلز پر فن اور آرٹ سمیت زندگی کے دیگر پہلوئوں کے متعلق بطور میزبان اور مہمان شرکت کی ہے اب وہ پاکستان کی گاسپل میڈیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اپنی نوعیت کا آرٹ شو لے کر آرہی ہیں جس کا نام ہے ’’زندگی کے رنگ‘‘اور اس پروگرام کو کنگ ٹی وی پر آن ائیر کیا جائیگا۔

ایک ملاقات کے دوران انیتا بشیر نے بتایاکہ اس پروگرام میں ناظرین جان سکیں گے زندگی کے رنگوں کے بارے میں اس پروگرام میں فن اور آرٹ کے متعلق ناضرین کو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا ۔انیتا بشیر نے بتایاکہ اس پروگرام میں ناظرین فنون لطیفہ اور ادب کے ساتھ ساتھ مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے زندگی کے مختلف پہلوئوں بارے گفتگو سنیں گے ۔انیتا بشیر نے مذید بتایاکہ ان دنوں اس پروگرام کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں اور اسے بہت جلد آن ائیر کیاجائیگا۔

متعلقہ عنوان :