کورونا کو ہرانا پورے پاکستان میں کو ماسک پہنانا ہے‘فلم پروڈیوسرعمارہ حکمت

جمعرات 28 مئی 2020 11:44

کھڈیاں خاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) معروف فلم پروڈیوسر سوشل ورکر عمارہ حکمت نے کورونا کو ہرانا پورے پاکستان میں کو ماسک پہنانا ہے کمپین کا آغاز کردیا انہوں ایک ویڈیو بھی تیار کی ہے جس میں فیس ماسک کے فوائد اور کورونا وائرس کے خلاف لڑنے کے حوالے سے آگاہی دی گئی عمارہ حکمت چین سٹورایسوسی ایشن اور شوبز سٹار اداکار ہمایوں سعید، ارمینا خان، فخر امام، شہنرا وسیم ،عزیر سوال، عماد ،عائشہ، عمر علی، زیشان، آمنہ بابر، حمزہ علی عباسی ،سجل علی، احد رضا، فیصل قریشی، حدیقہ کیانی، فواد خان ،علی عظمت ،گوھر رشید، اقرا عزیز، ہانیہ عامر، بلال لاشاری، عدنان صدیقی، عروا حسین، فرحان سعید اور حریم فاروق سمیت دیگر فنکاروں نے فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کے ساتھ پورے پاکستان میں فیس ماسک لگانے کا مہم کا آغاز کردیا عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ فیس ماسک چاہئے مارکیٹ سے خریدہ جاے یا اس کو گھروں میی عام کپڑوں سے بھی فیس ماسک بنایا جاسکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ ابھی ہم کچھ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کورونا وائرس کب ختم ہو اور کب اس کی میڈیسن تیار ہو ہمیں سب کو اس سے بچنے اور دوسروں کو آگاہی دینے کے لیے فیس ماسک کا لگانا ناگزیر ہوچکا ہے ہمیں فیس ماسک کے لئے بچوں اور بزرگوں کو زیادہ آگاہی دینا ہوگی بطور قوم ہم سب کو ملکر اس موذی مرض سے بچنا اور دوسروں بچانا ہوگا۔