چین کے غربت کے خاتمہ کے ماڈل نے پاکستان جیسی ترقی پذیر ریاستوں کیلئے مثال قائم کی ہے، پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی

جمعرات 28 مئی 2020 12:20

چین کے غربت کے خاتمہ کے ماڈل نے پاکستان جیسی ترقی پذیر ریاستوں کیلئے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے عالمی معاشی بحران اور وباء کے خطرات کے درمیان دو اجلاسوں یعنی نیشنل پیپلز کانگریس (این پی سی) اور چائنیز پیپلز پولیٹیکل کنسلٹیٹیو کانفرنس (سی پی پی سی سی) کے سالانہ اجلاسوں کے انعقاد کیلئے چینی قیادت کی شاندار الفاظ میں تعریف کی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے چین کے غربت کے خاتمہ کے ماڈل کی تعریف کی اور کہا کہ اس نے پاکستان جیسی ترقی پذیر ریاستوں کیلئے مثال قائم کی ہے۔ چین کا مقصد عالمی آزمائشوں کے باوجود بین الاقوامی تعاون اور علاقائی اتحاد کو فروغ دینا ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے چین اور پاکستان کے دوطرفہ اہم تعلقات کے حوالہ سے کہا کہ مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون میں توسیع جاری ہے نیز چین۔پاکستان آزاد تجارتی معاہدہ ٹو اور سی پیک کے دوسرے مرحلہ کے سبب دوطرفہ تعلقات کو مزید تقویت ملی ہے۔

متعلقہ عنوان :