وزیراعظم عمران خان اپنی ہر بات کو درست سمجھتے ہیں

عمران خان اپنی ٹیم میں سپریم ہیں ، ٹیم کے درمیان بہت بڑا گیپ ہے۔ ایک خوش آمدیوں کا گروہ ان کے غلظ تاثر کو ٹھیک ثابت کر دیتا ہے ۔ سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی جمعرات 28 مئی 2020 12:07

وزیراعظم عمران خان اپنی ہر بات کو درست سمجھتے ہیں
لاہور ( اردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین 28 مئی 2020ء ) سینئر تجزیہ کار سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنی ہر بات کو درست سمجھتے ہیں، اور اپنی ہی دنیا میں رہ رہے ہیں ،ا ن کا کہنا تھا کہ عمران خان اپنی ٹیم میں سپریم ہیں ۔ ان کا کہنا تھا وفاقی وزراء میں زلفی بخاری، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بہت قریبی ہیں ۔ وزیراعظم عمران خان ان ہی سے مشاورت کرتے ہیں ، سہیل وڑائچ کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کا اپنی ٹیم کے درمیان بہت بڑا گیپ ہے۔

ایک خوش آمدیوں کا گروہ آپ کے غلظ تاثر کو ٹھیک ثابت کر دیتا ہے۔ اس حوالے سے سینئرتجزیہ کار نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو بھی وزیر اعظم بن جاتا ہے وہ خود کو دنیا سے الگ سمجھنے لگتے ہیں ۔ نوازشریف اور بے نظیر کو جب وزیر اعظم کے عہدے سے ہٹا دیا گیا تو ان کے ساتھی انہیں تب بھی وزیراعظم ہی کہتے تھے۔

(جاری ہے)

وزیراعظم عمران خان بھی خود کو لوگوں کا محبوب سمجھ رہے ہیں وہ سمجھ رہے ہیں کہ میں اناج اور پیسے بانٹ رہا ہوں مگر انہیں غربت نظر نہیں آتی۔

 
یہ بات بھی قابل غور رہے اس سے قبل سہیل وڑائچ نے کہا تھا کہ شہبازشریف سمجھتے ہیں کہ ان کے وزیراعظم بننے میں رکاوٹ مسلم لیگ ن کا بیانیہ تھا۔ سہیل وڑائچ نے کہا کہ عمران خان اور اسٹبلشمنٹ کے درمیان کوئی ایسی چیز نہیں تھی کہ تضاد ہو سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک کے اداروں کے ساتھ جھگڑ کر ملک کا نظام نہیں چل سکتا۔

ہمارے سامنے کی بات ہے کہ نوازشریف کے بیانیہ کے خلاف مختلف ادرے کھڑے ہوئے اور انہیں آؤٹ کر دیا گیا ۔ جس پر ردعمل دیتے ہوئے عارف نظامی کا کہنا تھا کہ اگر شہباز شریف کس منہ سے عمران خان کو سلیکٹڈ وزیراعظم کہتے ہیں جبکہ وہ خود بھی سلیکٹ ہونے کیلئے تیار ہیں۔عارف نظامی نے کہا کہ شہبازشریف فیورٹ تھے۔ یہاں تک کہ کابینہ کے افراد بھی طے ہو چکے تھے۔