سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں میں پولیس نے جواء کے اڈا پر چھاپہ مار کر کھیل میں جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

جمعرات 28 مئی 2020 12:31

سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں میں پولیس نے جواء کے اڈا پر چھاپہ مار کر ..
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) سرگودھا کے علاقہ جھال چکیاں میں پولیس نے جواء کے اڈا پر چھاپہ مار کر کھیل میں جواریوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا جن کے قبضہ سے موبائل فونز،موٹرسائیکل اور داؤ پر لگی پندرہ ہزار سے زائد رقم قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔

(جاری ہے)

زرائع کے مطابق ڈی پی او سرگودھا فیصل گلزار نے کہا کہ چالاک اور ہوشیار لوگ سادہ لوح افراد کو راتوں رات امیر بننے کے سپنے دکھا کر اپنے جال میں پھنسالیتے ہیں جو جوئے جیسی لعنت کی طرف آمادہ ہو کر اپنی جمع پونجی سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اس لئے پولیس کو جوائ کے خلاف متحرک کیا گیا ہے۔

معلوم ہوا کہ اس حکم پر تھانہ جھال چکیاں پولیس ٹیم نے قماربازی کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے جوائ کے اڈا پر چھاپہ مار کر کھیل میں مصروف 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا جب کہ قبضہ سے داؤ پر لگی رقم 15000 روپے 9 عدد موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد کرلیااور گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :