شوبز حلقوں کی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ بخان پر تشدد کی مذمت

جمعرات 28 مئی 2020 12:39

شوبز حلقوں کی اداکارہ و ماڈل عظمیٰ بخان پر تشدد کی مذمت
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) اداکارہ و ماڈل عظمیٰ بخان پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر شوبز حلقوں نے ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے واقعہ میں ملوث خواتین کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔

(جاری ہے)

شوبز حلقوں نے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی طو رپر یہ درست نہیں کہ کسی کے گھر میں گھس کر اس کو تشدد کا نشانہ بنایا جائے اور خطرناک نتائج کی دھمکیاں دی جائیں ، یہ غیر اخلاقی اور غیر قانونی حرکت ہے ،اگر آج با اثر خواتین کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی گئی تو کسی کی بھی عزت محفوظ نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :