اداکارہ ہما علی نے فنکاروں کی تنظیم ’’پاک شوبز فرینڈز ‘‘میں شمولیت اختیار کر لی

کاررواں کا حصہ بننے پر فخر ہے ،جس قدر بھی ممکن ہو سکا تعاون کروں گی ‘ گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 12:39

اداکارہ ہما علی نے فنکاروں کی تنظیم ’’پاک شوبز فرینڈز ‘‘میں شمولیت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) نامور اداکارہ ہما علی نے فنکاروں کی بہبود کیلئے کام کرنے والے تنظیم ’’پاک شوبز فرینڈز ‘‘میں شمولیت اختیار کر لی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اداکارہ ہما علی نے گزشتہ روز سینئر اداکار ذوالقرنین حیدر ، گوشی خان، شبنم مجید، ملک یعقوب نور ، روبی انعم اور اشفاق کاظمی سے ملاقات کی اوراس دوران انہوں نے مستحق فنکاروں کے لئے کام کرنے والی تنظیم ’’پاک شوبز فرینڈز ‘‘میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بے حد خوشی ہے کہ میںفنکاروں کی فلاح و بہبود کے لئے کام کرنے والی تنظیم کا حصہ بن گئی ہوں ۔ انہوںنے کہا کہ مجھے اس کاررواں کا حصہ بننے پر فخر ہے اور مجھ سے جس قدر بھی ممکن ہو سکا میں تعاون کروں گی۔

متعلقہ عنوان :