مشتاق منہاس کا پرویز رشید کے چھوٹے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس

جمعرات 28 مئی 2020 14:10

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) مسلم لیگ ن کے چیف آرگنائزر وزیر اطلاعات ،سیاحت ،سپورٹس و امور نوجوانان راجہ مشتاق احمد منہاس نے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنماء سابق وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کے چھوٹے بھائی طلعت رشید کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تعزیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحوم کے درجات سربلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔