امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک کے آرڈر حاصل کرنے والے برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں،

مختلف اور نئی برآمدت کی طرف جانا ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے، وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود

جمعرات 28 مئی 2020 14:13

امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک کے آرڈر حاصل کرنے والے برآمد ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت و ٹیکسٹائل عبد الرزاق دائود نے کہا ہے کہ مختلف اور نئی برآمدت کی طرف جانا ہماری حکمتِ عملی کا حصہ ہے جسے برآمدکندگان نے اپنی کاوشوں سے حاصل کیا ہے، امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک کی برآمد کے آرڈر ملنا اہم پیشرفت ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کواپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ میری اطلاعات کے مطابق کچھ برآمد کنندگان کو امریکہ، کینیڈا اور یورپ سے فیس ماسک برآمد کرنے کے بڑے آرڈر ملے ہیں، یہ ایک اہم پیشرفت ہے اور اس کامیابی پر میں ان برآمد کنندگان کو مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف اور نئی برآمدات کی طرف جانا ہماری حکمت عملی کا حصہ ہے جسے برآمد کنندگان نے اپنی کاوشوں سے حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ معلومات دوسروں تک اس مقصد سے پہنچا رہے ہیں کہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ دنیا کے مختلف حصوں سے مزید آرڈر حاصل کر سکیں۔