پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 , آج دن گیارہ بجے, جدہ سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہو گئی

اس پرواز کے ذریعے 147مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جارہا ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 مئی 2020 14:05

پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 , آج دن گیارہ بجے,  جدہ سے فیصل آباد کے لئے ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،خرّم خان) پی آئی اے کی پرواز پی کے 8764 , آج دن گیارہ بجے, جدہ سے فیصل آباد کے لئے روانہ ہو گئی.

اس پرواز کے ذریعے 147مسافروں کو سعودی عرب سے پاکستان پہنچایا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

قونصل جنرل خالد مجید اور ڈپٹی قونصل جنرل شائق احمد بھٹو نے مسافروں کو جدہ انٹرنیشنل ائیرپورٹ سے رخصت کیا. حکومت پاکستان نے کرونا وائرس کی وباء کے باعث سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی وطن واپسی کیلئے خصوصی پروازوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔



یہ جدہ سے چھٹی پرواز تھی جس کے ذریعےتقریبا 1200 مسافروں کو پاکستان بھجوایا جا چکا ھے ریاض سے بھی پروازوں کا سلسلہ جاری ہے. ریاض میں سفارتخانہ پاکستان اور جدہ میں پاکستان قونصلیٹ، پی آئی اے کے عملے کے تعاون سے، سعودی عرب میں پھنسے پاکستانیوں کی بحفاظت وطن واپسی کے انتظامات کررہے ہیں۔