امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی

جمعرات 28 مئی 2020 14:13

امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) امریکا ، یورپ اور ایشیا میں سونے کے نرخوں میں کمی ہوئی جس کی وجہ کئی ملکوں میں لاک ڈائون کم ہونا ہے۔نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے پر نرخ 0.1 فیصد کم ہوکر 1709.50 ڈالر فی اونس رہے۔

(جاری ہے)

امریکی سونے کے سودی0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1707.90 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے قریب نرخ 0.6 فیصد گر کر 1700.30 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1691.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔سنگاپور میں سپاٹ گولڈ کے سہ پہر کو نرخ 0.2 فیصد کم ہوکر 1707.85 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1697.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :