خان سوپوری کی طرف سے آسیہ اور نیلوفر کو زبردست خراج عقیدت

جمعرات 28 مئی 2020 15:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) مقبوضہ کشمیر میںحریت رہنماء غلام محمد خان سوپوری نے شوپیاں کی آسیہ اور نیلوفرکو ان کی شہادت کی برسی کے موقع پر شاندار خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ کشمیری بیٹیوں کی قربانیوںکو رائیگاںنہیں جانے دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق وردی میں ملبوس اہلکاروںنے 29مئی2009کو 17سالہ آسیہ اوراس کی 22سالہ بھابھی نیلوفر کو اس وقت اغوا اور بے حرمتی کانشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا گیا تھا۔

ان کی لاشیں اگلے روز صبح ایک نالے سے ملی تھیں۔ غلام محمدخان سوپوری نے سرینگر میں ایک بیان میں کہا کہ آسیہ اور نیلوفر کی بے حرمتی اور قتل کا افسوسناک واقعہ اوراس گھنائونے جرم میں ملوث اپنے اہلکاروںکو بچانے کی بھارت کی کوشش قابل مذمت ہیںجن سے ظاہر ہوتا ہے کہ مقبوضہ کشمیرمیں کوئی خاتون محفوظ نہیں ہے۔ انہوںنے اس سفاکانہ واقعے میںملوث اہلکاروںکو قرارواقعی سزادینے کا مطالبہ کیا۔