اسلام آباد میں پولن کائونٹ 347 فی مکعب میٹر ہوگیا

جمعرات 28 مئی 2020 15:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پولن کائونٹ 347 فی مکعب میٹر ہو گیا۔ محکمہ موسمیات کے تحقیقی مرکز کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر ایچ ایٹ میں فضاء میں سب سے زیادہ مقدار جنگلی شہتوت سے پیدا ہونے والے پولن کی تھی جو 232 فی مکعب میٹر ریکارڈ کی گئی جبکہ گھاس کے پولن کی مقدار 12 اور فنجائی کی مختلف اقسام سے پیدا ہونے والے پولن کی مقدار 48 فی مکعب میٹر رہی۔

(جاری ہے)

دریں اثناء ماہرین کے مطابق پولن الرجی کے شکار افراد کی طبیعت خراب ہو سکتی ہے، انہیں ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنی چاہئیں۔

متعلقہ عنوان :