یوم تکبیر کا دن نواز شریف کے نام سے جوڑا ہے حکمران اس لیے نہیں منا رہے ہے‘رانا ثناء اللہ

حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں،حکومت ٹڈی دل کے معاملے میں ناکام ہوچکی ہے‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 15:42

یوم تکبیر کا دن نواز شریف کے نام سے جوڑا ہے حکمران اس لیے نہیں منا رہے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکمران میاں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں،یوم تکبیر کا دن نواز شریف کے نام سے جوڑا ہے حکمران اس لیے نہیں منا رہے ہے، حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں،حکومت ٹڈی دل کے معاملے میں ناکام ہوچکی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوںنے لاہور ہائیکورٹ بار میں لیگی وکلا ء کے ہمراہ یوم تکبیر کے حوالے سے کیک کاٹنے کی تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگوکرت ہوئے کیا ۔

رانا ثناء اللہ نے کہاکہ حکمران میاں نواز شریف سے خوفزدہ ہیں،یوم تکبیر کا دن نواز شریف کے نام سے جوڑا ہے حکمران اس لیے نہیں منا رہے ہے۔انہوںنے کہاکہ کوئی بھی پاکستان کی طرف میلی نظر سے نہیں دیکھ سکتا، پاکستان ایٹمی ملک بن چکا ہے ۔اللہ پاکستان کی حفاظت فرمائے۔ انہوںنے کہاکہ حکومت کے پاس عوام کو ریلیف دینے کے لیے کچھ نہیں۔ حکومت ٹڈی دل کے معاملے میں ناکام ہوچکی ہے۔گزشتہ چھ ماہ سے کوئی پالیسی نہیں بنائی گئی۔