صحبت پور ٹو کشمور روڈ کا کام بہت تیزی سے شروع کیا گیا ہے روڈ کا کام مکمل ہونے کے بعد روز گار کے نئے مواقع ملے گا ،ضلعی جنرل سیکرٹری بلوچستان عوامی پارٹی

جمعرات 28 مئی 2020 15:45

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) بلوچستان عوامی پارٹی صحبت پور کے ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز احمد کھوسہ نے کہا کہ ضلع کے اندر ریکارڈ ترقیاتی کام شروع ہوئے ہیں یہی ترقیاتی کام پائے تکمیل پہنچ جانے کے بعد عوام کو بہت فائدہ ملے گا صحبت پور ٹو کشمور روڈ کا کام بہت تیزی سے شروع کیا گیا ہے روڈ کا کام مکمل ہونے کے بعد روز گار کے نئے مواقع ملے گا ان خیالات کا اظہار بلوچستان عوامی پارٹی صحبت پور کے ضلعی جنرل سیکرٹری سرفراز احمد کھوسہ نے اپنی رہائش گاہ میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں نے ہمیشہ قلم کو حق اور سچ کیلئے استعمال کیا ہے جہاں بھی کرپشن ناانصافی ہو ٹھوس ثبوت ہوں تو فوری طور پر نشاندہی کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ آج کل سوشل میڈیا والے بلاجواز سیاسی لیڈران کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرتے ہیں اور من گھڑت پوسٹ شیئر کرنے پر شدید مذمت کی جاتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کی دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے عوام سے کیے گئے تمام وعدے پورے کئے جائیں گے ہم صوبائی وزیر ریونیو میر سلیم خان کھوسہ کی قیادت پر فخر محسوس کرتے ہیں