ایمل ولی خان کا پشاور کے سینئر صحافی فخر الدین سیّد کے انتقال پر اظہار تعزیت

جمعرات 28 مئی 2020 16:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) عوامی نیشنل پارٹی خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر ایمل ولی خان نے پشاور کے سینئر صحافی فخر الدین سیّد کے کورونا کے باعث انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں صحافی برادری اور غمزدہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ٹویٹ میں ایمل ولی خان نے کہا کہ ڈاکٹر برادری، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ ساتھ صحافی برادری بھی کورونا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے ۔ کورونا وائرس کی وبا کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑتے لڑتے آج پشاور کے صحافیوں نے اپنا ایک سینئر ساتھی کھو دیا ہے، مشکل کی اس گھڑی میں اے این پی پوری صحافی برادری کے ساتھ کھڑی ہے۔