وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کا بلدیہ ملازمین میں عید فوڈ پیکیج کی تقسیم، بلالاتخصیص خدمت خلق جاری رکھنے کا عزم

جمعرات 28 مئی 2020 16:02

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) فلاح انسانیت کی خدمت میں پیش پیش، وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کی جانب سے بلدیہ ملازمین میں عید فوڈ پیکیج کی تقسیم، بلالاتخصیص خدمت خلق جاری رکھنے کا عزم۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بابر تاج کی جانب سے بلدیہ مظفرآباد کے سینٹری ورکرز کے لئے 40 گھرانوں پر مشتمل عید پیکج تقسیم کیا گیا ,مزید مستحق افراد تک پیکج پہنچانے کے ساتھ ساتھ خدمات عامہ کا دائرہ وسیع کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا, بلدیہ کے سینٹری ورکرز کے لئے پیکج سی ای او راجہ بابر تاج کی جانب سے ڈپٹی چیف آفیسر بلدیہ انجم بلال کے حوالے کیا گیا. اس موقع پر وے وارڈ گروپ آف کمپنیز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر راجہ بابر تاج کا کہنا تھا کہ خدمت خلق کے جذبہ سے سرشار احساسات ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کے ضامن ہیں, غریب اور مستحق افراد کی امداد کرکے دلی سکون ملتا ہی, معاشرے میں ایسے حوصلہ افزائ اقدامات کرکے اور دوسروں کو خوشیاں بہم پہنچا کر اہم سماجی کردار واضح ہوتا ہے ہم بلاتخصیص مستحق افراد کی بحالی اور فلاح و بہبود کے لئے کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :