ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

جمعرات 28 مئی 2020 16:02

ہائیکورٹ نے رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے شریف خاندان کی رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹرڈ نہ کرنے کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے رمضان شوگر ملز کی درخواست پر سماعت کی۔ نیب کی طرف سے پراسیکیوٹر عاصم ممتاز پیش ہوئے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار شریف خاندان کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ رمضان شوگر ملز کے خلاف کیسز نیب میںزیر التوا ہیں، ریفرنس کی وجہ سے نیب نے تمام اثاثے منجمندکر رکھے ہیں، بینک سے قرض کیلئے شیئرز ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ کرانے کی درخواست کی تھی تاہم ایس ای سی پی نیب میں کیسز ہونے کی وجہ سے شیئرز رجسٹرڈ نہیں کررہا۔

درخواست گزار کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ ایس ای سی پی کو رمضان شوگر ملز کا قرض رجسٹرڈ کرنے کا حکم دیا جائے۔