کشمیر پر ہندوستائی قبضہ جنوبی ایشیا میں ہونے والی جنگوں کی بڑی وجہ ہے، چیئرمین کشمیر کمیٹی شہریار خان آفریدی

جمعرات 28 مئی 2020 16:26

کشمیر پر ہندوستائی قبضہ جنوبی ایشیا میں ہونے والی جنگوں کی بڑی وجہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) کشمیر کمیٹی کے چیئرمین وزیر مملکت برائے انسداد منشیات و سرحدی امور شہریار خان آفریدی نے کہا ہے کہ کشمیر پر ہندوستانی قبضہ جنوبی ایشیاء میں ہونے والی4 جنگوں کی بڑی وجہ ہے۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کی مسئلہ کشمیر کو حل کرنے میں ناکامی اور بھارت کی طرف سے ایٹمی دھماکا کرنے کے بعد پاکستان کو اپنے دفاع کو یقینی بنانے کے لئے ایٹمی قوت بننے کی طرف پیش رفت کرنا پڑی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ اقوام متحدہ کو اپنی 18 قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کرنے کی ضرورت ہے۔