سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 31 مئی تک پنجاب یونیورسٹی سے الحاق کرا سکتے ہیں

جمعرات 28 مئی 2020 16:30

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی اداروں کی یونیورسٹی سے مدت الحاق میں توسیع ونئے الحاق کے لیے 31مئی حتمی تاریخ مقرر کردی ۔

(جاری ہے)

رجسٹرارپنجاب یونیورسٹی کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2020-2021کے لیے الحاق شدہ تعلیمی اداروں کی مدت الحاق میں توسیع اور نئے اداروں کے الحاق کے لیے مکمل کوائف کے ساتھ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 31 مئی مقررکی ہے ۔

انہوں نے اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ الحاق کی مقررہ تاریخ کی روشنی میں پنجاب یونیورسٹی کی جغرافیائی حدودمیں واقع تمام الحاق شدہ سرکاری و غیر سرکاری تعلیمی اداروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ 31مئی سے قبل یونیورسٹی کے شعبہ الحاق میں تمام مطلوبہ دستاویزات اور درخواستیں جمع کروائیں بصورت دیگر مقررہ تاریخ کے بعد موصولی کسی بھی درخواست کو زیر غور نہیں لایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :