سپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر 10 روزہ قومی سوگ کا اعلان

جمعرات 28 مئی 2020 16:37

سپین میں کورونا وائرس سے ہلاکتوں پر 10 روزہ قومی سوگ کا اعلان
میڈرڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) یورپی ملک سپین میں کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 10 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سوگ کا باقاعدہ آغاز مقامی وقت کے مطابق جمعرات کو دوپہر 12بجے ملک بھر میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کرتے ہوئے کیا گیا جبکہ ملک بھر میں قومی پرچم بھی سرنگوں کر دیئے گئے۔ سپین کا شمار دنیا میں کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں ہوتا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سپین میں کورونا وائرس سے اب تک 27 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :