لالہ موسیٰ ، ڈپٹی کمشنر نے چکن کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیا

جمعرات 28 مئی 2020 16:41

لالہ موسیٰ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے چکن کی قیمتوں میں اضافہ کا سخت نوٹس لے لیا، پرائس مجسٹریٹس کو زیادہ سے زیادہ 260 روپے کلو قیمت پر عملدرآمد کی ہدایت، اوور چارجنگ کرنیوالے 23 گرانفروشوں پر بھاری جرمانے عائد کر دیے گئے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گجرات ڈاکٹر خرم شہزاد کو شہریوں کیطرف سے شکایات موصول ہوئی تھیں کہ پولٹری شاپس پر چکن مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے اور دوکاندار زیادہ سے زیادہ 260 روپے کلو سے زائد قیمت وصول کر رہے ہیں جس کا فوری نوٹس لیتے ہوئے انہوں نے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کو فیلڈ میں نکلنے اور زیادہ سے زیادہ 260 روپے کلو قیمت پر عمل درآمد کرایا جائے۔

دریں اثنائ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد کی ہدایت پر تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں 100 سے زائد پولٹری شاپس کی چیکنگ کی اور ناجائز منافع خوری میں ملوث 23 پولٹری شاپس مالکان پر 55 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے واضع کیا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایات کے مطابق ضلعی انتظامیہ پوری طرح متحرک گرانفروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔