میں نے بیرون ملک جا کر پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سیاست میں حصہ لیا، چوہدری محمد نجیب

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 28 مئی 2020 16:55

میں نے بیرون ملک جا کر پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کیا اور بیرون ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) میں نے بحیثیت پاکستانی ہونے کے بیرون ملک جا کر ناصرف روزگار کے حصول کے لیے محنت کی بلکہ اپنے ملک پاکستان کی عزت اور وقار میں اضافہ کرنے کے لیے وہاں کی سیاست میں حصہ لیا جبکہ سماجی پلیٹ فارم پر آ کر وہاں پر مقیم پاکستانیوں کو متحد کرکے ان کی ترقی کے لیے کوشش کی جس کے لیے مجھے انہوں نے لارڈ میئر برنلے منتخب کروایا جو کہ پاکستانیوں کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز تھا ان خیالات کا اظہار سابق میئر آف برنلے یو کے چوہدری محمد نجیب نے آج صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہم نے پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے میں جس طرح کردار ادا کیا ہے وہ ناقابل یقین ہے لیکن حکومت پاکستان نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے لیے کوئی خاطر خواہ سہولتیں مہیا نہ کیں جبکہ ملک کی معیشت کو سبنھالنے میں جو کردار ہم نے ادا کیا اس کا ریوارڈ ہمیں نہ مل سکا حکومت کی طرف سے دن رات بدلتی پالیسیاں اور بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو حکومت پاکستان کو مزید سہولیات دینی چاہئے تھیں تا کہ وہ اپنی سرمایہ کاری اس ملک میں لا کر صنعتی انقلاب لا سکتے لیکن حکومت کے رویوں نے بیرون ملک پاکستانیوں کو مایوس کیا جس کیوجہ سے انہوں نے اپنی تمام تر توجہ انہی ملکوں پر معید کر دی جس سے پاکستان کی معاشی ترقی نہ ہوسکی انہوں نے کہاکہ ہمیں آج بھی پاکستان سے پیار ہے اور تھا جبکہ ہم آج بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں اس لیے حکومت پاکستان کو بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو دوہرے ووٹ کی بجائے انہیں سینیٹ قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں میں ان کی نمائندگی مختص کرکے انہیں انتخابات میں حصہ لینے دینا چاہئے تا کہ اس ملک کی عالمی سطح پر رہنے والی تمام پاکستانی معاشی ترقی کو بحال کر سکیں اور اپنا تمام سرمایہ اور تجربہ اس ملک کے عوام کو منتقل کر سکیں انہوں نے کہاکہ بیرون ملک مقیم پاکستانی جن کے دل پاکستان کے تحفظ کے لیے ہمہ وقت دھڑکتے ہیں اور وہ اس کی سلامتی کے لیے ہر وقت اپنی جانیں دینے کے لیے تیار ہیں۔