پولیو ورکرز سمیت ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سیکریٹری لیبر اور دیگر کو نوٹس جاری

جمعرات 28 مئی 2020 18:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) سندھ ہائیکورٹ نے لاک ڈاون کے دوران پولیو ورکرز سمیت ڈیڑھ لاکھ ملازمین کی برطرفی کے خلاف درخواست پر سیکریٹری لیبر ،سندھ حکومت ،انڈسٹریز و دیگر کو نوٹس جاری کردئیے۔

(جاری ہے)

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ لاک ڈاون کے دوران ساڑھے ہزار پولیو ورکرز اور مختلف انڈسٹریز سے ڈیڑھ لاکھ ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے،سندھ حکومت نے لاک ڈاون کے دوران ملازمین کو برطرف نہ کرنے اور تنخواہیں جاری کرنے کا حکم دیا تھا،سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن اور آرڈیننس کے باوجود ڈیڑھ لاکھ سے زائد ملازمین کو برطرف کردیا گیا ہے،عدالت نے فریقین سے 16 جون تک جواب طلب کرلیا سماعت کے دوران مختلف انڈسٹریز سے نکالے گئے ملازمین بھی عدالت میں پیش ہوگئے جسٹس محمد علی مظہر نے انڈسٹریز سے نکالے گئے ملازمین سے بھی تفصیلات معلوم کیں۔