محکمہ زراعت کا ٹڈی دل کنٹرول روم اور تحصیل وضلعی کمیٹیاں قائم

جمعرات 28 مئی 2020 18:33

سرگودہا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ڈپٹی کمشنر سرگودہا عبداللہ نیئر شیخ کی ہدایت پر محکمہ زراعت نے ضلعی لوکسٹ(ٹڈی دل )کنٹرول روم قائم کر دیاہے جبکہ تحصیل وضلعی کمیٹیاں بھی تشکیل دے دی ہیں۔اس ضمن میں ضلعی رابطہ کمیٹی کے کنوینئر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت( توسیع) محمدہاشم رضا رابطہ نمبر 0346.6482181 ‘جبکہ دیگر اراکین میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ونگ سلیم حسین رابطہ نمبر 0321.7062870 اور زرعی افسر ٹیکنیکل مسعود ثاقب رابط نمبر 0334.6537807 شامل ہیں۔

تحصیل کمیٹی سرگودہاکے کنوینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت ارشد نسیم قاضی رابطہ نمبر 0300.6010512 اور ایگریکلچر آفیسر پیسٹ وارننگ محمد طیب رابطہ نمبر 0345.8611246 ‘ تحصیل ساہیوال کی کمیٹی کے کنونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر گوہر رحمان رابطہ نمبر 0300.6008307 اور ممبر اے او پیسٹ وارننگ محمد رفیق ‘ تحصیل کمیٹی شاہپور کے کنونیئر ایگریکلچر افیسر فہمید احمد رابطہ نمبر 0335.7798500 ‘ 0344.7739500 اور 048.6310509 ‘ ممبر اے او پیسٹ وارننگ محمد حسنین رابطہ نمبر 0304.0443649 ‘تحصیل کمیٹی کوٹ مومن کے کنونیئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت محمد شہزاد رابطہ نمبر 0321.4330422 ‘ممبر فیلڈ اسسٹنٹ ڈاکٹر محمد منظور رابطہ نمبر 0334.0000905 ‘ تحصیل کمیٹی بھلوال کے کنوینئر ایگریکلچر آفیسر ڈاکٹر محمد نعیم رابطہ نمبر 0305.7435364 ‘ممبر ایگریکلچر افسر پیس وارننگ محمد حنان رابطہ نمبر 0344.8202990 ‘ 0335.08950786 جبکہ تحصیل بھیرہ کے کنونیئر ایگریکلچر افسر رب نواز رابطہ نمبر 0310.7482466 اور ممبر محمد اعجاز رابطہ نمبر 0322.7119235 مقرر کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ کے لوکسٹ کنٹرول روم کا رابطہ نمبر 048.9230232 ہے ۔ڈپٹی کمشنر نے کسانوں پر زور دیا ہے کہ وہ اپنی فصلوں پر نظر رکھیں اور لوکسٹ کی اطلاع کمیٹی اراکین کود یں تاکہ ہنگامی طو رپر اس کسان دشمن کیڑے سے نمٹنے میں مدد ملے ۔ دریں اثنا انہو ں نے کہاکہ ضلع بھر میں لوکسٹ کے خلاف اقدامات جاری ہیں ۔کسان ٹیموں سے تعاون کریں تاکہ فصلوں کو نقصان سے بچایا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :