پاک فوج کا یوم تکبیر پر’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ

28 مئی 1998ء کو ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن بحال ہوا، ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 28 مئی 2020 18:05

پاک فوج کا یوم تکبیر پر’’پاکستان زندہ باد‘‘ کا نعرہ
راولپنڈی (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2020ء) ترجمان پاک فوج میجر جنرل بابر افتخار نے یوم تکبیر پر پاکستان زندہ بار کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ 28 مئی کو ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا، پاکستان نے کامیابی سے کم ازکم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی، ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والوں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے یوم تکبیر کے موقع پر اپنے بیان کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998ء کو کامیابی سے ایٹمی دھاکے کیے۔

(جاری ہے)

28 مئی کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی کو خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔ پاکستان کے ایٹمی دھماکوں سے خطے میں طاقت کا توازن مستحکم ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کیلئے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ خاص طور پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام جن کی وجہ سے یہ ممکن ہوا۔ ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام پیش کرتے ہیں۔ ترجمان پاک فوج یوم تکبیر پر پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی لگایا۔