پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر نے سنتھیا ڈی رچی نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی

جمعرات 28 مئی 2020 19:12

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) پاکستان پیپلزپارٹی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر نے سنتھیا ڈی رچی نامی ٹویٹر اکاؤنٹ کے خلاف ایف آئی اے کو درخواست جمع کروادی،سنتھیا ڈی رچی نامی ٹویٹر اکاؤنٹ سے شہید محترمہ بینظیر بھٹو سے متعلق نازیبا زبان استعمال کی گئی تھی،پی پی پی ڈسٹرکٹ اسلام آباد کے صدر شکیل عباسی ایڈووکیٹ کی جانب سے درخواست ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ میں جمع کرائی گئی۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہاگیاکہ قانون کے مطابق سنتھیا ڈی رچی نامی خاتون کے خلاف کارروائی کی جائے۔