بھارت میں بابر ی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مسلمانوں کو دیوارسے لگانے کی سازش،متنازعہ بھارتی اقدام بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھینے کا شر مناک منصوبہ ہے ،بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے،

ہم پاکستان میں اقلیتوں کو قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے ویژن کے مطابق تمام حقوق و مذہبی آزادی فراہم کر رہے ہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور کی وفد سے گفتگو

جمعرات 28 مئی 2020 19:32

بھارت میں بابر ی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مسلمانوں کو دیوارسے لگانے ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے بھارت میں بابر ی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر مسلمانوں کو دیوارسے لگانے کی سازش قر ار دیتے ہوئے کہا کہ متنازعہ بھارتی اقدام بھارت میں بسنے والے مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھینے کا شر مناک منصوبہ ہے ،بھارت اقلیتوں کیلئے غیر محفوظ ملک بن چکا ہے ہم پاکستان میں اقلیتوں کو قائد اعظم محمد علی جناح کے ویژن کے مطابق تمام حقوق اور مذہبی آزادی فراہم کر رہے ہیں،دنیا کو بھارت میں اقلیتوں کیساتھ ہونیوالے مظالم پر خاموشی ختم کر کے سخت نوٹس لینا ہوگا۔

وہ گور نر ہائوس لاہور میں لندن سے آنیوالے مولانا ادریس احمد ،تاجربرداری سے اکبر خان اور تحر یک انصاف کے میاں وحید سمیت دیگر کی قیادت میں ملاقات کر نیوالے وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ نیویارک ٹائمز سمیت تما م عالمی میڈیا بھارت میںنر یندرمودی اور انکی حکومت کے اقلیتوں کے ساتھ مظالم اور ناانصافیوں کو بے نقاب کر رہا ہے اور کورونا کی آڑ میں بھارتی حکمرانوں نے اقلیتوں کو جس طر ح نشانہ بنایا وہ شر مناک ہے اسکی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ آج بھارت میں اقلیتیں جتنی غیر محفوظ ہیں دنیا میں اسکی کوئی اور مثال نہیں ملتی نر یندر مودی آر ایس ایس کیساتھ ملکر اقلیتوں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور اب مودی نے آر ایس ایس کو خوش کر نے کیلئے ہی بابر ی مسجد کی جگہ مندر کی تعمیر کا منصوبہ شر وع کر دیا ہے جسکی ہم شدید مذمت کرتے ہیں اور کوئی شک نہیں کہ بھارتی حکمرانوں کا یہ اقدام بھارتی مسلمانوں سے مذہبی آزادی چھینے کی بہت بڑی سازش ہے اور اس سے بھارت میں مسلمان مزید غیر محفوظ ہوں گے۔ اُنہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کو اس کا سخت نوٹس لینا چاہیے۔