پاک فوج کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سلام

28 مئی 1998 کو پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 28 مئی 2020 19:42

پاک فوج کا پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سلام
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2020ء) افواج پاکستان کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے کے لیے کوششیں کرنے والوں کو سلام پیش کیا ہے۔یوم تکبیر کی مناسبت سے جاری بیان میں ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کیے۔

(جاری ہے)

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستان نے 28 مئی 1998 کو کم از کم جوہری دفاعی صلاحیت حاصل کی تھی۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ 28 مئی 1998 کو پاکستان نے خطے میں طاقت کے توازن کو بحال کیا۔انہوںنے کہاکہ ایٹمی صلاحیت کے حصول کے لیے کوششیں کرنے والے تمام افراد کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں اور ایٹمی پروگرام کے خالق، سائنسدانوں اور انجینئرز کو بھی سلام پیش کرتے ہیں۔انہوں نے اپنے پیغام میں پاکستان زندہ باد کا نعرہ بھی بلند کیا۔