پاکستان نے 28مئی1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کئے اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا،ڈی جی آئی ایس پی آر

جمعرات 28 مئی 2020 20:15

پاکستان نے 28مئی1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کئے اور خطے میں طاقت کا ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان نے 28مئی1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کئے اور خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔

(جاری ہے)

جمعرات کو یوم تکبیر کے موقع پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان نے 28مئی1998 کو کامیابی سے ایٹمی تجربات کئے اور کم از کم دفاعی صلاحیت حاصل کی۔پاکستان نے خطے میں طاقت کا توازن بحال کیا۔مسلح افواج تجربے میں شامل خیال کو حقیقت کا روپ دینے والوں بالخصوص سائنسدانوں اور انجینئرز کو سلام کرتی ہیں جنہوں نے اسے ممکن بنایا۔پاکستان زندہ باد۔