اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ کا کورونا وائرس سے ڈاکٹر ہما ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار

جمعرات 28 مئی 2020 20:22

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2020ء) بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کی انتظامیہ نے ڈاکٹر ہما ظفر کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا ہے‘ ڈاکٹر ہما ظفر کا انتقال کورونا وائرس کے باعث ہوا۔ ڈاکٹر ہما نے بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے شعبہ نفسیات سے پی ایچ ڈی کی تھی اور اس شعبہ کے پہلے ڈاکٹریٹ بیچ کی گریجویٹ تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر تعزیتی پیغام میں ریکٹر وصدر جامعہ نے کہا کہ ڈاکٹر ہما کے انتقال نے جامعہ کی پوری کمیونٹی کے دلوں کو مغموم کر دیا ہے اور ہر آنکھ اشکبار بار ہی. انہوں نے پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ نائب صدر جامعہ ڈاکٹر طاہر خلیلی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ہما ظفر کے انتقال سے شعبہ نفسیات میں ایک بڑا خلا پیدا ہوا ہے اور جامعہ آج ایک ہونہار گریجویٹ سے محروم ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :